Prime Numbers Composite Numbers Twin Prime Numbers Co Prime Numbers In Urdu
:(Prime Numbers)مفرد اعداد
ایسے اعداد جن کے اجزائے ضربی "1" اور وہ خود ہوتے ہیں ۔ مفرد اعداد کہلاتے ہیں ۔(یا)
ایسے اعداد جو "1" اور خود کے علاوہ کسی دوسرے عدد سے مکمل تقسیم نہیں ہوتے ہیں ۔مفرد اعداد کہلاتے ہیں۔(یا)
P={2, 3, 5, 7, 11, 13, 17, 19, 23, 29, 31, 37, 41,43, 47, 53,59,61, 67, 71,73, 79, 83, 89, 97}
٭ مفرد اعداد کے کے صرف "2" اجزائے ضربی ہوتے ہیں۔
٭ عدد"2" ایک ایسا عدد ہے جو جفت اور مفرد ہے۔
٭ مفرد اعداد کو معلوم کرنے کے آسان طریقہ کو یونانی ریاضی داں " ایراتھو استھینس" نے بتایا ۔
:(Composite Number) غیر مفرد اعداد
ایسے اعداد جن کے اجزائے ضربی "1" اور خود کے علاوہ دوسرے اعداد بھی ہوتے ہیں۔ غیر مفرد اعداد کہلاتے ہیں۔ (یا)
ایسے اعداد جو "1" اور خاد کے علاوہ بھی دوسرے اعداد سے مکمل تقسیم ہوتے ہیں غیر مفرد اعداد /مرکب اعدادکہلاتے ہیں۔
C={4, 6, 8,9,10, 12,. . . . . }
٭ غیر مفرد اعداد کے اجزائے ضربی " 2سے زائد" ہوتے ہیں۔
٭ "1" ایسا عدد ہے جو مفرد ہے نہ غیر مفردعدد ہے
:(Twin Prime Numbers)جڑواں مفرد اعداد
ایسے مفرد اعداد کی جوڑیا ں جن کا فرق "2" ہوتا ہے جڑواں مفرداعداد کہلاتے ہیں۔
(3,5) ,(5,7) ,(11,13) مثلاً:
1 تا 100 کے درمیان جڑواں مفرد اعداد کی جوڑیاں={ (3,5), (5,7), (11,13) ,( 17,19) , (29,31) , ( 41,43), (59,61) , (71,73)}
:(Relatively Prime/Co-Prime Numbers)اضافی مفرد /ہم مفرد اعداد
اگر دو اعداد میں "1" کے سوا کوئی اور جزوضربی مساوی نہ ہوتو ایسے اعداد ہم مفرد یا اضافی مفرد اعداد کہلاتے ہیں۔
(یا) ایسے اعداد جن کے اجزائے ضربی "1" کے علاوہ باقی تمام مختلف ہوتو ایسے اعداد ہم مفرد یا اضافی مفرد اعداد کہلاتے ہیں۔
(یا) کسی دواعدا کا "1" کے سوا کوئی مشترک جزوضربی نہ ہوتو ان اعداد کو ہم مفرد یا اضافی مفرد اعدادکہتے ہیں۔
(15,14), (25,16), (2,11), (2,3) (9,16), (3,7)مثلاً:
Check Any Number Prime or Not:
Comments
Post a Comment