Types Of Numbers In Urdu | Natural Whole Integers Rational Irrational Real Numbers In Urdu
:(Types Of Numbers) اعداد کے اقسام
:(Natural Numbers)طبعی اعداد
اعداد جو "1" سے شروع ہوتے ہیں اور لا متناہی جاری رہتے ہیں۔
طبعی اعداد کہلاتے ہیں۔ ان کو "Nسے ظاہر کیا جاتا ہے۔
N={1,2,3,4,5,6,. . . . . . . . }
:(Whole Numbers)مکمل اعداد
اعداد جو "0" سے شروع ہوتے ہیں اور لا متناہی جاری رہتے ہیں۔
مکمل اعداد کہلاتے ہیں۔ ان کو "W"سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
W={0,1,2,3,4,5,6,. . . . . . . . }
:(Integers)صحیح اعداد
اعداد جو "0" کے دونو ں جانب ایک طرف مثبت اور دوسری طرف
منفی شروع ہوتے ہیں اور لا متناہی جاری رہتے ہیں۔
صحیح اعداد کہلاتے ہیں۔ ان کو "Z"سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
W={. . . .-5,-4,-3,-2,-1,0,1,2,3,4,5,6,. . . . }
:(Rational Numbers)ناطق اعداد
p/qاعداد جو
ہو ۔ (q≠0)کی شکل میں پائے جاتے ہیں ۔جہاں پر
ناطق اعداد کہلاتے ہیں۔ انکو "Q" سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
Q={ ½, ¼, ¾, 6/11 , 5/16 , √9, , . . . . . }
٭اعدا د جن کا جذر کامل مربع ہوتا ہے ناطق اعداد ہوتے ہیں۔
:(Irrational Numbers)غیر ناطق اعداد
اعداد جو p/q کی شکل میں نہیں پائے جاتے ہیں
یا جن کو شمار کنندہ اور نسب نما کی شکل میں نہیں لکھا جاسکتا ہو
۔غیر ناطق اعداد کہلاتے ہیں
٭غیر ناطق اعداد کا جذر کامل مربع نہیں ہوتا ہے۔
Q/={ √11, √23 , -√5, ,. . . . . }
:(Real Numbers)حقیقی اعداد
ناطق اعداد اور غیر ناطق اعداد کا اجماع " حقیقی اعداد "کہلاتا ہے
طبعی اعداد، مکمل اعداد، صحیح اعداد ، ناطق اعداد اور غیر ناطق اعداد کا مجموعہ " حقیقی اعداد " کہلاتا ہے
(N⊂W) ٭ طبعی اعداد کا سٹ تحت سٹ ہوتا ہے مکمل اعداد کے سٹ کے
(N⊂W⊂Z⊂Q⊂R)٭
غیر مختتم /غیر مختتم غیر تکراری اعشاریہ | غیرمختتم تکراری اعشاریہ | مختتم اعشاریہ |
1) √2=1.41421356237309…… 2) √5=2.64575131106459…… تقسیم کرنے پر کچھ مراحل کے بعد تقسیم ختم نہیں ہوتی اور کوئی وضع بھی نہیں پائی جاتی ہے | 1) 2/3=0.666666......=0.6 1) 1/11=0.909090.....=0.90 تقسیم کرنے پر کچھ مراحل کے بعد تقسیم ختم نہیں ہوتی ہےکچھ ہندسے بار بار دہرائے جاتے ہیں ٭سوال نمبر(1) میں دور 6 ہے اور دوریت 1 ہے ٭سوال نمبر(2) میں دور 90 ہے اور دوریت 2 ہے | 1) 1/4=0.25 2) 5/16=0.3125 تقسیم کرنے پر کچھ مراحل کے بعد تقسیم ختم ہوجاتی ہے |
٭دور: کسی بھی اعداد کی تقسیم کے بعد خارج قسمت میں جو بھی اعداد دہرائے جاتے ہیں دور کہلاتا ہے
٭دوریت: کسی بھی اعداد کی تقسیم کے بعد خارج قسمت میں جتنے بھی ہندسے دہرائے جاتے ہیں دوریت کہلاتےہے
Comments
Post a Comment