LCM and GCD Exercise in Urdu | LCM and GCD Practice Questions In Urdu | ع-ا-م اور ذ-ا-م پر مشق

LCM and GCD Exercise in Urdu | LCM and GCD Practice Questions In Urdu | ع-ا-م اور ذ-ا-م پر مشق

 مشق

1۔تین اشخاص روزانہ ایک دودھ کی ڈائری میں بلترتیب 12 لیٹر ، 20 لیٹر ، 20لیٹر دودھ جمع کرتے ہیں تب بتائیے کہ دودھ کی ڈائری کے مینجر کو کونسا بڑے سے بڑا دودھ ناپنے کا پیمانہ استعمال کرے تاکہ تینوں کے دودھ کو اس سے ناپ سکے۔( 4لیٹر/ع۔ا۔م معلوم کرنا ہوگا)

2۔ ایک گھنٹی ہر 15 سکنڈ میں بجتی ہے اور دوسری گھنٹی ہر 10 سکنڈ میں بجتی ہے اور تیسر گھنٹی ہر 12 سکنڈ میں بجتی ہے اگر صبح 10 بجے یہ تینوں ایک ساتھ بجتی ہیں تب بتاؤکہ پھر یہ کتنے بجے ایک ساتھ بجے گی۔( 10 بجکر ایک منٹ/ ز۔ا۔م معلومکرنا ہوگا)

3۔ ایک گھر میں ماں اپنے تیں بیٹوں کے ساتھ رہتی ہے ۔ پہلا بیٹا اپنی ماں کو ہر 15 دن میں  اپنی کمائی دیتا ہے اور اسکا دوسرا اور تیسرا بیٹا ترتیب وار ہر 18 دناور 27 دن میں اپنی کمائی دیتے ہیں اگر یہ تینوں آج کے  دن ایک ساتھ کمائی دیئے تب دوبارہ وہ ایک ساتھ کمائی کتنے دن بعد دینگے۔( 270 دن )

4۔ ایک گھر میں ماں اپنے تیں بیٹوں کے ساتھ رہتی ہے ۔ پہلا بیٹا اپنی ماں کو ہر 4 دن میں  اپنی کمائی دیتا ہے اور اسکا دوسرا اور تیسرا بیٹا ترتیب وار ہر 6 دناور 8 دن میں اپنی کمائی دیتے ہیں اگر یہ تینوں ایک  ساتھ اپنی  کمائی 2 جنوری 2016 کو دیئے تب دوبارہ وہ ایک ساتھ کمائی کس  تاریخ کو دینگے۔( 26/جنوری 2015)

5۔دو ٹینکر میں بل ترتیب 850 لیٹر 680 لیٹر کیروسین موجود ہے پیمانہ کی وہ اعظم ترین گنجائش کیا ہوگی ۔ جس کے ذریعہ دونوں ٹینکروں کے کیروسین کو ٹھیک سے ناپ سکیں۔( 170 لیٹر/ ع۔ا۔م)

6۔ایک کمرہ کا طول ،عرض اور بلندی تر تیب وار 12 میٹر ،15 میٹر اور 18 میتر ہے ٹیپ کے اعظم تریں طول کو معلوم کیجیئے جس کی مددسے کمرے کے تین ابعادوں کی پیمائش کی جاسکے۔( 3میٹر/ع۔ا۔م)

7۔504، 792، 1080 کا ع۔ا۔م ہوگا۔(4)

8۔106،159 ، 265 کا ع۔ا۔م ہوگا۔(53)

9۔84،112،196 کا ز۔ا۔م ہوگا۔(4704)

10۔102،119،153 کا ز۔ا۔م ہوگا۔(2142)

11۔ وہ اقل ترین عدد جسمیں 5 جمع کرنے پر 12، 14، 18 سے مکمل تقسیم ہوتا ہے۔( 247)

12۔تین پیمائش  تر تیب وار 64 میٹر ،72 میٹر اور 96 میٹر ہے ٹیپ کے اقل تریں فاصلہ کو معلوم کیجیئے جو ان میں سے کسی بھی پیمایش کی مدد سے ناپا جاسکتا ہے۔( 576)

13۔ تین  برتن میں ترتیب وار 32 لیٹر ،24 لیٹر اور 48 لیٹر تیل موجود ہے۔ وہ اعظم ترین برتن کی گنجائش کیا ہوگی جو تینوں برتنوں میں موجود تیل کو بیک وقت خالی کرتے ہو۔(8)

14۔فضل اور سہیل مہنیے کی پہلےتاریخ کو مارکٹ میں ملے ۔ فضل ہر تیسر دن مارکٹ جاتا ہے اور سہیل ہر چوتھ دن مارکٹ جاتا ہے تو بتاؤکہ یہ دوبارہ مارکٹ میں کب ملے۔(13 واں دن)

15۔ وہ کونسا اعظم ترین 3 ہندسی عدد ہے جسکو 75 ،45، 18 سے تقسیم کرنے پر باقی 4 بچتا ہے ۔( 904/ ز/ا۔م معلوم کرٰن اور 4 جمع کرے)

16۔وہ اقل ترین عدد معلوم کیجیئے جس کو 1965 میں سے تفریق کرنے پر حاصل ہونے والا عدد 4 سے تقسیم پذیر ہے۔(1)

17۔1240 سے قریب ترین عدد جو 11 سے قابل تقسیم ہے۔(1243)

18۔ عدد 105 کا قریب عدد جو 4 سے قابل تقسیم ہوتا ہے۔( 104)

19۔دو اعداد کا حاصل ضرب 3276 ہے ان کا ع۔ا۔م 6 ہوتو ز۔ا۔م ------ہوگا۔( 546)

20۔دو اعداد کا ز۔ا۔م 36 اور ع۔ا۔م 6 ہے ۔ان میں ایک عدد 12 ہوتا دوسرا عدد ہوگا۔( 18)

LCM and GCD/HCF Online Calculator Online:

Calculate LCM and GCD/HCF

Notation:

Scientifc Decimal

Comments