Roman Numbers And its Concept In Urdu | Roman Numbers to Numeral Converter

Roman Numbers And its Concept In Urdu | Roman Numbers to Numeral Converter

  رومن اعداد اور انکے اصول:Roman Numbers And its Concept 

رومن ا عداد

I

V

X

L

C

D

M

ہند عربی اعداد

1

5

10

50

100

500

1000

٭ رومن اعداد میں جملہ 7 علامتوں کا استعمال کیا جاتاہے۔

٭رومن اعداد میں "0" کو ظاہر کرنے والی علامت نہیں ہے

٭ رومن اعداد میں ہندسی اور مقامی قدر نہیں ہوتی ہے۔

٭ کسی بھی رومن عدد میں کوئی بھی ہندسہ ایک سے زائد بار دوہرایا جائے تب اسکی قیمت ان ہندسوں کا مجموعہ ہوگی۔

II=1+1=2

CCC=100+100+100=300

٭ V,L,Dکو ایک سے ذائد بار دوہرایا نہیں جاتا۔

٭ باقی کے رومن اعداد کو زیادہ سے زیادہ 3 بار دوہرایا جا سکتا ہے (Mکو چھوڑ کر)

٭ اگر رومن عدد میں چھوٹا ہندسہ بڑے ہندسے کے دائیں  (RIGHT)  جانب ہوتو ہندسوں کی تمام قدروں کو جمع کیا جاتا ہے۔

VI=5+1=6

DCC=500+100+100=700

LXVI=50+10+5+1=66

DCXI=500+100+10+1=611

MDCX=1000+500+100+10=1610

٭اگر رومن عدد میں چھوٹا ہندسہ بڑے ہندسہ کے بائیں (LEFT) جانب ہوتو بڑے ہندسے کی قدر سے چھوٹے ہندسے کی قدر کو تفریق کیاجاتاہے۔

IV=5-1=4

1X=10-1=9

CD=500-100=400

٭V,L,Dکو ان سے بڑے عدد سے پہلے نہ لکھا جائے۔

XLV=(50-10)+5=40+5=45

٭Iکو صرف V,X سے پہلے ہی لکھ سکتے ہیں C,L,D,Mسے پہلے نہ لکھیں۔

٭X کو صرف C,L سے پہلے ہی لکھ سکتے ہیں M,D سے پہلے نہ لکھیں۔

٭Cکو صرف D,Mسے پہلے ہی لکھ سکتے ہیں ۔

٭ 49 کو رومن میں IL نہ لکھیں بلکہ XLIX لکھیں۔

XLIX=(50-10)+(10-1)=40+9=49

٭ بہت بڑے اعدا ہونے پر Iکو L سے پہلے استعمال کرسکتے ہیں

DCCIL=500+100+100+(50-1)=749

Convert Any Roman Number to Into Arabic Number Online :

Numbers-Roman Converter

 

Roman to Number Conversion




Resulting Decimal Value:

Number to Roman Conversion



Comments