Rules Of Divisibility In Urdu | Divisibility Rules of 2,3,4,5,6,7,8,9,10,11 In Urdu | تقسیم پذیری کے اصول
Rules Of Divisibility In Urdu | Divisibility Rules of 2,3,4,5,6,7,8,9,10,11 In Urdu | تقسیم پذیری کے اصول
:(Rules of Divisiblity)تقسیم پذیری کے اصول
٭"2" کیلئے:اگر کسی عدد کے اکائی ہندسہ پر0یا 2یا 4یا 6یا 8 ہوتو وہ عدد 2 سے مکمل تقسیم ہوگا۔
26,1 4, 108, 4056, 302572مثلاً:
٭3 کیلئے: اگر کسی عدد کے تمام ہندسوں کا مجموعہ "3" سے مکمل تقسیم ہوتو یہ عدد بھی "3" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
72, 36, 105, 303, 1638, 23463مثلاً:
303=3+0+3=6( 6، 3 سے مکمل تقسیم ہوتا ہے )،
1638=1+6+3+8=18(18، 3 سے مکمل تقسیم ہوتا ہے )،
18=1+8=9 یا پھر 18 کو بھی اسطرح لکھ سکتے ہیں
٭4 کیلئے: اگر کسی عدد کے آخری دو ہندسوں سے بننے والا عدد " 4" سے مکمل تقسیم ہوتو وہ عدد بھی " 4 " سے مکمل تقسیم ہوگا۔اور اگر کسی عدد کے آخری دو ہندسے "0" ہوتو بھی وہ عدد "4" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
48, 452, 124, 4236, 3200 123456 مثلاً:
٭ 5کیلئے: اگر کسی عدد کا آخری ہندسہ 0 یا 5 ہوتو وہ عدد "10" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
35,105, 500, 4020, 12345, 765435 مثلاً:
٭ 6کیلئے: اگر کوئی عدد "2" سے اور "3" سے مکمل تقسیم ہوتو وہ عدد "6" سے تقسیم ہوگا۔
12, 30, 480, 702, 1080, 1332مثلاً:
٭7 کیلئے:
- اگر ایک تین ہندسی عدد کو abcمان لیا جائے اسطرح کہ
(100a+10b+c)
c=اکائی کا مقام کا ہندسہ b= دہائی کے مقام کا ہندسہ a=سیکڑے کے مقام کا ہندسہ
تب اگر (2a+3b+c)،7 سے قابلِ تقسیم ہوتو ۔دیا گیا عددبھی 7 سے قابلِ تقسیم ہوگا۔
مثلاً: 350کیا 7 سے قابل ِ تقسیم ہیں۔
Here a=3, b=5, c=0
=(2a+3b+c)=2x3+3x5+0=6+15=21
21 ، 7 سے قابلِ تقسیم ہے اسلیے 350بھی 7 سے قابلِ تقسیم ہوگا۔
- بڑے اعداد کیلئے 7 سے تقسیم پذیری : اگر عدد بہت بڑا ہوتب عدد میں Right سے leftکی جانب تین ہندسی عدد کے گروپ بنائیں۔ اگر آخر میں Left کے گروپ میں 3 سے کم ہندسے بھی ہوتب اسے ایک گروپ مانیں۔اسکے بعد متبادل گروپس کو جمع کریں ۔اور دونوں جوابوں کو ایکدوسرے سے تفریق کریں۔ تفریق کے بعد جو عدد ہوگا اگر وہ 7 سے تقسیم ہوتو۔ دیا گیا عدد بھی 7 سے تقسیم ہوگا۔
- مثلاً:7538876849،کی 7 سے تقسیم پذیری کی جانچ:
849 | 876 | 538 | 7 |
A | B | C | D |
A+C=849+538=1387, B+D=876+7=883
=1387-883=504
504 ،7 سے قابلِ تقسیم ہے اسلئے دیا گیا عدد بھی 7 سے قابلِ تقسیم ہوگا۔
٭8 کیلئے: اگر کسی عدد کے آخری تین ہندسوں سے بننے والا عدد "8" سے مکمل تقسیم ہوتو وہ عدد بھی " 8 " سے مکمل تقسیم ہوگا۔
280, 1048, 20232, 10244مثلاً:
٭9 کیلئے: اگر کسی عدد کے تمام ہندسوں کا مجموعہ "9" سے مکمل تقسیم ہوتو یہ عدد بھی "9" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
27, 450, 1080, 90702 324252مثلاً:
٭ 10کیلئے: اگر کسی عدد کا آخری ہندسہ" 0 " ہوتو وہ عدد "10" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
20, 1030, 2210, 28450 مثلاً:
٭ 11کیلئے:اگر کسی عدد کے طاق(ODD)مقامات کے ہندسوں کا مجموعہ ، جفت (EVEN)مقامات کے ہندسوں کے مجموعہ کے مساوی ہو یا فرق "11کا ضعف ہو( یا صفر) ہو تب وہ عدد "11" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
523281, 123453, 325182, 45617
٭ عدد 523281 کی "11" سے تقسیم ہونے کی تشریح:
طاق مقام=O , جفت مقام =E
طاق مقامات کے ہندسوں کا مجموعہ (O)=1+2+2=5
جفت مقامات کے ہندسوں کا مجموعہ (E)=8+3+5=16
دونوں کا فرق=16-5=11
فرق"11" کا ضعف ہے اسلئے یہ عدد "11" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
- اگر کوئی دو ہندسی عدد کے ہندسوں کی جگہ بدل کر اس عدد میں جمع کیا جائے تب ۔ان کا مجموعہ 11 سے قابلِ تقسیم ہوتا ہے۔
- مثلاً:25 ایک عدد ہے اگر اس ہندسے بدلیں تب یہ 52 بن جائے گا اور ان دونوں کو جمع کرنے پر 77 حاصل ہوگا جوکہ11 سے قابلِ تقسیم ہیں۔
=25+52=77
مشق:
میں خالی جگہ میں کس ہندسے کا رکھا جائے کے یہ عدد 3 سے قابلِ تقسیم اہوجائے۔( 1)2345__1۔عدد
میں خالی جگہ میں کونسے مناسب ہندسے کا رکھا جائے کے یہ عدد 9 سے قابلِ تقسیم اہوجائے۔( 5)5__0712۔ عدد
میں خالی جگہ میں کونسے مناسب ہندسے کا رکھا جائے کے یہ عدد 11 سے قابلِ تقسیم اہوجائے۔( 2)35__7153۔عدد
4۔ ایک عدد 2 اور 3 سے تقسیم ہوتا ہے تب یہ عدد اس بھی تقسیم ہوگا۔( 6)
- 34A،2 سے پورا پورا تقسیم ہوتا ہےاور جب اسے 5 سے تقسیم کیا جاتا ہے تب 1 باقی رہتا ہے تب Aکی قیمت کیا ہوگی۔(6)
- 3 سے تقسیم کرنے پر عدد24Pمیں 1 باقی رہتا ہے۔اور 5 سے تقسیم کرنے پر باقی 2بچتا ہے۔Pکی قدر ہوگی۔(7)
Check Divisibility of Any Number
Comments
Post a Comment