Fractionکسور:
کسر : کسی چیز یا عدد کو مساوی حصوں میں بانٹ کر ان میں سے چند یا پورے حصے لینے کا عمل کسر کہلاتا ہے۔
یا
کل کا تقسیم کیا ہوا حصہ "کسر" کہلاتا ہے۔
`frac{1}{2}`
یہاں پر 1 "شمار کنندہ "ہے اور 2 "نسب نما " ہے
`frac{3}{5}`
ایک کسر ہے اسکو 5 کا تیسرا حصہ پڑھا جاتا ہے
Proper Fractionواجب کسر:
کسر جسمیں شمارکنندہ ، نسب نما سے چھوٹا ہو واجب کسر کہلاتی ہے۔
`frac{1}{2}`, `frac{1}{4}`, `frac{2}{3}`, `frac{3}{5}`
٭ واجب کسرکی قدر 1 سے چھوٹی ہوتی ہے
Improper Fractionغیر واجب کسر:
کسر جسمیں شمارکنندہ ، نسب نما سے بڑاہو غیر واجب کسر کہلاتی ہے۔
`frac{4}{3}`, `frac{11}{4}`, `frac{17}{7}`, `frac{8}{5}`
٭غیر واجب کسرکی قدر 1 سے بڑی ہوتی ہے
٭واجب کسر کو الٹا کرنے پر ( اسکا مقلوب لکھنے پر ) غیر واجب کسر حاصل ہوتی ہے۔
Mixed Fractionمرکب /مخلوط کسر:
کسر جس میں ایک صحیح عدد اور واجب کسر ہو مرکب کسر کہلاتی ہے۔
2`frac{1}{3}`, 5`frac{3}{4}`
Equivalent Fractionمساوی کسر/معادل کسر:
کسر جن کے شمار کنندہ اور نسب نما کو ایک ہی عدد سے ضرب یا تقسیم کرنے پر
`frac{1}{2}` = `frac{2}{4}` = `frac{4}{8}`
Like Fractionیکساں کسر:
کسر جن کے نسب نما ایک ہی عدد ہو/ یکساں ہو/ مساوی ہو ۔ یکساں کسر کہلاتی ہے۔
`frac{1}{5}`, `frac{4}{5}`, `frac{2}{5}`, `frac{3}{5}`
Unlike Fractionغیر یکساں کسر:
کسر جن کے نسب نما مختلف /غیر یکساں ہو/ مساوی نہ ہو ۔ غیریکساں کسر کہلاتی ہے۔
`frac{11}{7}`, `frac{4}{13}`, `frac{12}{5}`, `frac{3}{8}`
٭معیاری کسرStandard Fraction:
ایسی کسر جسکا ضعف صرف "1" ہو معیاری کسر/معیار شکل کہلاتی ہے۔
`frac{11}{5}`, `frac{5}{8}`, `frac{2}{9}`, `frac{3}{5}`
`frac{4}{8}`معیاری کسر نہیں ہے
`frac{4}{24}`کی معیاری کسر ہے
`frac{1}{6}`